• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلپائنی فوج کا 9 مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویتازترین

January 27, 2024

منیلا(شِنہوا)  فلپائن کی فوج نے جنوبی صوبے لاناو ڈیل سور میں ایک جھڑپ میں نو مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

فوجی ترجمان کرنل لوئی دیما الا نے ہفتہ کو بتایا کہ حکومتی فورسز نے  گزشتہ دنوں مسلم اکثریتی منڈاناؤ کے بانگسامورو خود اختیار علاقے کے ایک قصبے میں جھڑپ کے دوران مسلح اسلامی گروپ، دولت اسلامیہ کے مبینہ ارکان کو ہلاک کیا۔

ترجمان نے کہا کہ 15 میں سے 9 عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے، جن میں دو مبینہ طور پر دسمبر 2023 میں مراوی شہر میں ہونے والے مہلک بم دھماکے میں ملوث تھے۔