بیجنگ (شِنہوا) فلپائن کے ایک بحری جہاز نے چین کے نان شا چھون ڈاؤ خطے کے شیان بین جیاؤ کے ملحقہ پانیوں میں دراندازی کی اور چائنا کوسٹ گارڈ کے جہاز سے معمولی تصادم کا سبب بنا۔
چائنا کوسٹ گارڈ کے مطابق فلپائنی جہاز نمبر 3002 چینی حکومت کی اجازت کے بغیر چینی حدود میں داخل ہوا جس پر چائنا کوسٹ گارڈ نے اسے روکنے کے لئے قانونی اقدامات کئے۔
چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان ترجمان گان یو نے بتایا کہ گزشتہ روز دوپہر 2 بجکر 12 منٹ پر فلپائنی بحری جہاز چین کے بار بار انتباہ کو نظراندز کرتے ہوئے جان بوجھ کر غیر پیشہ ورانہ اور خطرناک انداز میں چینی حدود میں داخل ہوا چینی جہاز سے تصادم کا سبب بنا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی ذمہ داری مکمل طور پر فلپائن پرعائد ہوتی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چائنا کوسٹ گارڈ نے اس پوری کارروائی کے دوران فلپائنی جہاز 3002 پر نگاہ رکھی اوراسے چینی سمندری حدود سے نکال دیا۔ چائنا کوسٹ گارڈ کا یہ آپریشن پیشہ ورانہ، معیاری، جائز اور قانونی تھا۔
انہوں نے کہا کہ فلپائن کی حالیہ اشتعال انگیزیاں چین کی علاقائی خودمختاری ، بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیہ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ جس سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سخت تنبیہ کرتے ہیں کہ فلپائن فوری طور پر خلاف ورزیاں اور اشتعال انگیزیاں بند کردے ورنہ اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
ترجمان گان نے یہ بات دہرائی کہ چین کو شیان بین جیاؤ سمیت نان شا چھون ڈاؤ اور اس سے ملحقہ پانیوں مکمل خودمختاری حاصل ہے اور چائنا کوسٹ گارڈ ملک کی علاقائی خودمختاری اور اس کے سمندری حقوق و مفادات کے تحفظ کے لئے قانون کا نفاذ جاری رکھے گی۔