• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلپائن ، سرکاری فورسز اور باغیوں میں جھڑپ، 5باغی اور ایک پولیس افسر ہلاکتازترین

February 23, 2024

منیلا(شِنہوا) فلپائن کے مرکزی صوبے بوہول میں سرکاری فورسز کی مشتبہ باغیوں کے ساتھ جھڑپ میں پانچ باغی اور ایک پولیس افسر ہلاک ہوگیا۔ فوج  کے مطابق بلار شہر کے ایک گاؤں میں مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے پہلے فوجیوں اور پولیس افسران کی مشترکہ فورس اور نیو پیپلز آرمی (این پی اے) کے باغیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ جھڑپ کے مقام سے فوجیوں نے متعدد رائفلیں اور پستول برآمد کیے۔ این پی اے کے باغی 1969 سے سرکاری فوج سے نبردآزما ہیں۔ باغیوں کی جانب سے حملے زیادہ تر دیہی علاقوں میں کیے جاتے ہیں جہاں انکی  فوج کے ساتھ جھڑپیں ہوتی ہیں۔