• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

فلپائن ، سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی، 26 لاپتہتازترین

December 28, 2022

منیلا (شِنہوا) فلپائن میں شدید بارش اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں مزید با رشوں کا امکان ہے۔

بدھ کے روز نیشنل ڈیزاسٹررسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ کم از کم 26 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

ایجنسی کے مطابق جنوبی فلپائن میں 18، مرکزی لوزون جزیرے کے بیکول علاقے میں 5 اور وسطی فلپائن میں 2 اموات ہوئی ہیں۔

ایجنسی نے بتا یا  ہے کہ بیکول علاقے میں 12، وسطی فلپائن میں 11 اور جنوبی فلپائن میں 3 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، جبکہ 9 دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔

قومی موسمیاتی بیورو نے اختتام ہفتہ ملک کے بہت سے علاقوں میں آنے والے سیلاب کی وجہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "شیئر لائن" کا اثر کمزورہوگیا ہے۔ ایک شیئر لائن وہ مقام ہوتاہے کہ جہاں گرم اور سرد ہوا ملتی ہے، جس سے شدید بارش اور لینڈسلائیڈز ہوتی ہیں۔

تاہم بیورو کا کہنا ہے کہ منگل کی شب جنوبی فلپائن میں منڈاناؤ جزیرے سے تقریباً 600 کلومیٹر مشرق میں کم دباؤ والا علاقے کے با رے میں معلوم ہوا جو سمندری دباؤ میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

بیورو نے متنبہ کیا ہے کہ کم دباؤ والے علاقہ کے باعث وسطی فلپائن اور شمالی مینڈاناؤ میں معتدل سے شدید ، بعض اوقات بہت شدید بارش ہوگی، جبکہ سیلاب اور بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈزکا امکان ہے۔

اختتام ہفتہ سیلاب نے ملک بھر کے 9 علاقوں میں 3 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد کو متاثر کیا تھا ۔ اس سے گھروں، فصلوں، سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچا۔