• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

فلپائن، سیلاب کے باعث کم از کم 13 افراد ہلاکتازترین

October 28, 2022

منیلا (شِںہوا) فلپائن کے جنوبی صوبے ماگوئنداناؤ کے متعدد قصبوں میں رات بھر ہونے والی موسلا دھاربارش سے جمعہ کے روز کم ازکم 13 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔

ماگوئنداناؤ صوبائی ڈیزاسٹررسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ آفس کے سربراہ نصراللہ امام نے ابتدائی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 13افراد ڈوبنے یا لینڈ سلائیڈزسے ہلاک ہوئے، جبکہ صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

 صوبہ ماگوئنداناؤ  مسلم مینڈاناؤ بنگ کے سامورو خود اختیار علاقے میں واقع ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق شدید بارش سمندری طوفان نالگی کی وجہ سے ہوئی جو توقع ہے کہ اتوار کو لوزون جزیرے سے ٹکراجائے گا۔ 

فلپائن کی ماحولیاتی ارضیاتی اور اور فلکیاتی خدمات انتظامیہ کے مطابق جمعہ کے روز نالگی کے  شدید طوفان اور ہفتے کو ایک طوفان میں تبدیل ہونے کی توقع ہے۔

فلپائن عالمی سطح پر سب سے زیادہ تباہی کا شکار ممالک میں سے ایک ہے ۔یہ بنیادی طور پر بحرالکاہل رنگ آف فائر اور بحرالکاہل ٹائیفون بیلٹ میں واقع ہے۔

 یہاں سالانہ اوسطاً 20 طوفان آتے ہیں جس میں کچھ شدید اور تباہ کن ہوتے ہیں۔