منیلا(شِنہوا) فلپائن کے شمالی صوبہ ازابیلا کے ہوائی اڈے سے 24 جنوری کواڑان بھرنےکے فوراً بعد لاپتہ ہو نے والے ایک سیسنا طیارے کا ملبہ اور اس میں سوار افراد کی چھ لاشیں تلاش کر لی گئی ہیں۔
ازابیلا پراونشل رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ آفس کے سربراہ کانسٹینٹ فورونڈا نے کہا کہ امدادی کارکنوں کو ساحلی میونسپلٹی کے قریب ایک دور درازجنگلاتی پہاڑی ڈھلوان میں طیارے کے ٹکڑے ملے۔
فورونڈا نے ایک ریڈیو انٹرویو میں بتایا کہ ملبے کی شناخت اس کے رنگ اور ٹیل نمبر سے کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو چھ افراد کی لاشیں ملی ہیں جن میں پائلٹ اور جہاز میں موجود پانچ دیگر افراد بھی شامل ہیں۔
تاہم انہوں نے مزید کہا کہ دشوار گزار ڈھلوان اور موسم کی وجہ سےلاشوں کو نیچے لانے میں تین دن لگ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طیارہ پھٹنے سے اس کے ٹکڑے پہاڑی ڈھلوان پر بکھر گئے۔
چھوٹا طیارہ ازابیلا صوبے کے ایک ساحلی قصبے کی طرف جا رہا تھا جواپنی منزل تک پہنچنے میں ناکام رہا۔