• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

فلپائن میں کورین ایئر کا طیارہ رن وے سے اتر گیا ، ایئرپورٹ بندتازترین

October 24, 2022

منیلا(شِنہوا)فلپائن کے صوبہ سیبو میں کورین ایئر کا ایک طیارہ رن وے سے اتر گیا جس کی وجہ سے حکام نے ایئرپورٹ کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا ہے ، طیارے میں 173 مسافر اور عملہ کے اراکین سوار تھے۔

ماکتان ۔ سیبوانٹرنیشنل ایئرپورٹ (ایم سی آئی اے) نے پیر کو ایک بیان میں بتایا کہ جنوبی کوریا کے سیئول سے آنیوالی ایئربس اے 330 نے اتوار کو مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 11منٹ (رات 8 بجکر 11 منٹ پاکستانی وقت) پر لینڈ کیا اور شدید بارش کے باعث دوران لینڈنگ طیارہ رن وے سے اترنےکے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

ایئرپورٹ حکام نے بیان میں کہا کہ اس واقعے کے دوران کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ اے 330 طیارے میں سوار تمام 162 مسافروں اور عملہ کے 11 ممبران کو فوری طور پر طیارے سے نکال لیا گیا اورایئرپورٹ کے عملے نے ان کی دیکھ بھال کی۔

حکام نے مزید بتایاکہ واقعے کے بعد طیارے کو بحفاظت ہٹانے کیلئے ایم سی آئی اے کو رن وے بند کرنا پڑا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فی الحال ماکتان ۔ سیبو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے اور اڑان بھرنے والی تمام ملکی و بین الاقوامی پروازوں کو تاحکم ثانی منسوخ کر دیا گیا ہے۔