• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلپائن ، مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی، 110 افراد تاحال لاپتہتازترین

February 09, 2024

منیلا(شِنہوا)فلپائن کے جنوبی صوبے داواؤ ڈی اورو میں ایک بڑا مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی  تعداد 15 ہو گئی ہے جبکہ 110 افراد تا حال لاپتہ ہیں۔

میکو میونسپل گورنمنٹ نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ 31 افراد کو مٹی کے تودے تلے سے نکال لیا گیا ہے جو منگل کی رات میکو ٹاؤن میں کان کنی کے مقام کے قریب گرا جس کے تلے متعدد مکانات اور کان کنوں کو لے جانے والی دو بسیں دب گئیں تھیں۔

تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کم سے کم 110 افراد اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ قصبے کا آفات سے بچاؤ کا دفتر لینڈ سلائیڈنگ سے متعلق تمام اعداد و شمار کی توثیق کر رہا ہے۔

رپورٹ میں ایک بچے کو بچانے کا بھی ذکر کیا گیا تاہم اس کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

 فلپائنی ریڈ کراس نے جمعہ کے روز اطلاع دی ہے کہ تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ کے دو دن بعد ایک 3 سالہ بچی اور ایک 2ماہ کے بچے کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

لاپتہ دیہاتیوں کو ڈھونڈنے کے لیے تلاش اوربچاو کی کارروائیاں  جاری رہیں جو پہاڑوں کے کنارے سے ٹنوں وزنی مٹی، چٹانوں اور درختوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔

مقامی حکام نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ نے کم سے کم 1 ہزار 166 خاندانوں کو بے گھر کر دیا ہے جو عارضی طور پر سرکاری انخلا کے مراکز میں مقیم ہیں۔