منیلا(شِنہوا) فلپائن کی توانائی فرم ایس پی نیو انرجی کارپوریشن (ایس پی این ای سی) نے وسطی لوزون میں ایک بڑے شمسی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔
کمپنی نے پیر کو ایک بیان میں بتایاکہ ٹیرا سولر پراجیکٹ نیوا ایکیجا اور بلاکان صوبوں میں تقریباً 3ہزار500 ہیکٹر پر محیط ہوگا جس کا پہلا مرحلہ 2026 کے اوائل تک مکمل ہونے کی توقع ہے ۔
کمپنی کے مطابق اس ٹائم لائن کو پورا کرنے کے لیے، ایس پی این ای سی پروجیکٹ کی قومی گرڈ کے ساتھ انٹر کنکشن سہولیات کی تعمیراور 50لاکھ سے زیادہ سولر پینلز کی تنصیب سے پہلے تیزرفتاری سے سائٹ صاف کرنے میں مصروف ہے۔
200ارب پیسو (3 ارب 60کروڑ ڈالر) لاگت سے شمسی توانائی فارم کو3ہزار500 میگاواٹ صلاحیت کے سولر پینلز اور4ہزار میگاواٹ آور (میگا واٹ آور) بیٹری اسٹوریج کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔یہ سالانہ 5 ارب کلو واٹ گھنٹے سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔