منیلا(شِنہوا) فلپائن کے جنوبی صوبہ داواؤ شرقی سے ملحقہ سمندر میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔
فلپائن کے انسٹیٹیوٹ برائے آتش فشانی و زلزلہ شناسی نے پیر کے روز بتایا کہ یہ زلزلہ مقامی وقت کےمطابق سہ پہر 4 بجکر 14 منٹ ( دوپہر 1 بجکر 14 منٹ پاکستانی وقت) پر تاراگونا قصبےسے تقریباً 173 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب 27 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔
داواؤ شہر اورمینداناؤ جزیرے کے قریبی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
انسٹیٹیوٹ نے کہا کہ ٹیکٹونک زلزلے کے آفٹرشاکس آ سکتے ہیں لیکن ان سے کوئی نقصان نہیں ہو گا۔
بحر الکاہل کے حلقہ آتش کے ساتھ واقع ہونے کی وجہ سے فلپائن میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔