• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلپائن ،لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہو گئیتازترین

January 19, 2024

منیلا(شِنہوا) فلپائن کے جنوب میں کان کنی کے ایک گاؤں میں مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہو گئی ہے، جبکہ ایک شخص تاحال لاپتہ ہے۔

سوشل میڈیا پر جمعہ کو پوسٹ کی گئی ایک رپورٹ میں، مونکایو کی میونسپلٹی نے کہا کہ امدادی کارکنوں نے مٹی اور ملبے کے ڈھیرمیں  دبے مکانات کے قریب سے مزید تین لاشیں برآمد کی ہیں۔ امدادی کارکنوں نے مٹی کے تودے گرنے کے چند گھنٹے بعد گزشتہ روز پانچ بچوں سمیت سات افراد کی لاشیں نکال لی تھیں۔ میونسپلٹی نے کہا کہ ایک سالہ بچی زخمی ہوئی ہے۔  ایک45 سالہ شخص تاحال لاپتہ  ہے۔