• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

فلپائن ،لینڈ سلائیڈنگ اورسیلاب سے پانچ افراد ہلاکتازترین

July 16, 2024

منیلا(شِنہوا) فلپائن کے جنوبی شہر زمبوانگا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ آفس کے اہلکار ایلمیر اپولیناریو کے مطابق چارافراد لینڈ سلائیڈنگ  جبکہ ایک ڈوبنے سے ہلاک ہوا۔

ایلمیرنے بتایاکہ مرنے والے پانچوں افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں،جن میں 29 سالہ خاتون اور اس کا چھ سالہ بیٹا اور47 سالہ شخص اور اس کا 10 سالہ بیٹا شامل ہیں۔

اہلکار کے مطابق جمعہ کی رات ہونے والی شدید بارش سے  شہر میں دو مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور وسیع علاقہ زیر آب آیا جس سے کم از کم 4ہزار خاندان متاثر ہوئے ہیں۔