• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلپائن کے امیگریشن افسران کے لئے چینی زبان کی تر بیت کا انعقادتازترین

August 31, 2023

منیلا (شِںہوا) فلپائن کے امیگریشن افسران ہوائی اڈوں پر عوامی خدمات بہتر بنانے کے لئے چینی زبان کے تعارفی کورسز کررہے ہیں۔

فلپائن کے امیگریشن بیورو نے بتایا کہ اس نے  فلپائن یو نیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ اور ایک مقامی چینی اسکول کے تعاون سے کم از کم 50 امیگریشن اہلکاروں کو تعلیم دی ہے جو چینی زبان میں زیادہ گفتگو کرسکیں گے۔

امیگریشن کمشنر نارمن ٹینسنگ کو نے بتایا کہ یہ شراکت داری بیورو کے رابطے اور کارکردگی بہتر بنانے کا عزم ظاہر کرتی ہے جس سے چینی بولنے والے افراد کے لئے امیگریشن عمل بہتر ہوگا۔

ٹینسنگ کو نے بتایا کہ مناسب بات چیت نہ صرف مئو ثر خدمت بلکہ عوام میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے بھی ضروری ہے۔

سال 2019 میں فلپائن آنے والے غیرملکی سیاحوں میں چینی سیاح دوسرے نمبر پر تھے جن کی تعداد 17 لاکھ 40 ہزار سے زائد تھی۔