• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلپائن اور تھائی لینڈ میں نئے سال کا جشنتازترین

January 19, 2023

منیلا/ بنکاک (شِںہوا) رواں سال چینی قمری نئے سال کا آغاز 22 جنوری سے ہورہا ہے ، جسے خرگوش سے منسوب کیا گیا ہے۔

منیلا اور بنکاک کی گلیوں میں نئے سال کی علامات تیزی سے ابھر رہی ہیں۔ لالٹین، سونے سے مزین لٹکانے والی سجاوٹ، خرگوش کارٹون کی تصاویر، سرخ اور سنہری رنگ تہوار اور جاندار ماحول کی عکاسی کرتے نظرآتے ہیں۔

سڑکیں لوگوں سے بھری ہیں جو نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لئے مختلف سجاوٹ خرید رہے ہیں۔

 

فلپائن، منیلا کے چائنہ ٹاؤن میں لوگ آمدہ  قمری نئے سال کی مناسبت سے سجاوٹ کا انتخاب کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

 

فلپائن، منیلا کے چائنہ ٹاؤن میں قمری نئے سال کی مناسبت سے ایک گاہک سجاوٹ کی تصاویر بنا رہا ہے۔ (شِںہوا)

 

فلپائن، منیلا کے چائنہ ٹاؤن میں لوگ آمدہ قمری نئے سال کی مناسبت سے سجاوٹ کا انتخاب کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

 

تھائی لینڈ، بنکاک کے ایک شاپنگ مال میں آمدہ قمری نئے سال کی مناسبت سے کی جانے والی سجاوٹ کے ساتھ خاتون کا تصویر کے لئے ایک انداز۔ (شِںہوا)