سووا(شِنہوا) فجی کے قائم مقام وزیر اعظم منوا کامیکامیکا نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایک چین اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے اور چین-فجی جامع سٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو نئی جلا بخشنےکے لیے تیار ہے۔
منوا کامیکامیکا نے یہ بات چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے سربراہ لوو ژاؤ ہوئی کے ساتھ ملاقات اور متعلقہ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کرنے کے بعد کہی۔
انہوں نے کہا کہ چینی طرز کی جدید کاری نے ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک نیا آپشن فراہم کیا ہے اور فجی حکمرانی میں چین کے تجربے سے سیکھنے کا منتظر ہے۔
منوا کامیکامیکا نے کہا کہ ان کا ملک چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزید وسعت دینے اور چین کی طرف سے پیش کیے جانے والے بڑے اقدامات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔
اس موقع پر چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے سربراہ لوو ژاوہوئی نے کہا کہ چین فجی کے ایک چین اصول پر عمل پیرا ہونے کو سراہتا ہے اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے لیے فجی کے ساتھ مل کر کام کرنے کوتیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین فجی کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق مزید مدد فراہم کرنے اور زراعت، بنیادی ڈھانچے اور تعلیم سمیت شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔
لوو ژاؤ ہوئی نے فجی کے دیگر حکام سے بھی ملاقات کی اور فجی میں چین کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں کا دورہ کیا۔