سووا (شِنہوا) فجی کے سابق وزیراعظم ووریکے بینی ماراما کوانصاف کی راہ میں حائل ہونے کا الزام ثابت ہونے پرایک سال قید کی سزا سنائی دی گئی ہے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، معطل پولیس کمشنر سٹیونی قیلیہو کواپنے اختیارات کے غلط استعمال کے الزام میں دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نے معطل پولیس کمشنر کو2020 میں ساؤتھ پیسیفک یونیورسٹی کے معاملے پرایک پولیس شکایت کی تحقیقات روکنے کی ہدایت کی تھی۔ ملک کے قائم مقام چیف جسٹس سیلسی ٹیمو نے کہا کہ دونوں ملزمان سزا کے خلاف 30 دن میں اپیل کرسکتے ہیں۔