• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

فجی ہائی اسکول کے طلباء میں چینی مہارت کا مقابلہتازترین

June 09, 2024

سووا (شِنہوا) فجی کے چینی ثقافتی مرکز میں غیر ملکی ہائی اسکول طلبا کے درمیان 17 ویں "چائنیز برج" چینی مہارت مقابلے کا فائنل مقابلہ ہوا۔

اس مقابلے میں تحریری امتحان ، ویڈیو شوز، تقریر اور ٹیلنٹ شوز پیش کئے گئے۔ مقابلے کی میزبانی فجی میں چینی سفارت خانے، یات سین اسکول اور فجی میں چینی ثقافتی مرکز نے کی۔

حتمی مقابلے میں فیجی کے 8 طلبا شریک ہوئے جبکہ سفارت کاروں، صنعت کے عہدیداروں اور طلباء نے تقربب میں شرکت کی۔

یات سین اسکول کی طالبہ لیلیٰ چھونگ "فلائی ہائی ود چائنیز" کے موضوع پر منعقدہ اس مقابلے کی فاتح قرار پائیں۔

لیلیٰ چھونگ کا کہنا تھا کہ ہماری کلاس کی خواہش تھی کہ ہمیں 2024 میں چین جانے کا موقع ملے۔ میرے استاد نے مجھ سے کہا تھا کہ یقین کامل ہوتو خود اس تجربہ سے گزرنا چاہئے۔ اور اب وہ رواں سال کے اختتام پر چین میں منعقدہ عالمی فائنل میں فجی کی نمائندگی کریں گی۔

فیجی، سووا کے چینی ثقافتی مرکز میں غیر ملکی ہائی اسکول کے طلباء کے درمیان 17 ویں "چائنیز برج" چینی مہارت مقابلے میں عہدیداروں اور طلباء کا گروپ فوٹو۔ (شِنہوا)

فجی میں چینی سفارت خانے کے کمرشل کونسلر لیو کی نے کہا کہ فجی میں "چینی برج " مقابلے کے اثرو نفوذ میں اضافہ ہو رہا ہے اور شرکاء کی تعداد  بڑھ رہی ہے جو دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے اور باہمی طورپر سیکھنے کو فروغ دینے اور ان میں دوستانہ تعاون بڑھانے کے لئے بہت اہم ہے۔

فجی میں چینی ثقافتی مرکز کی ڈائریکٹر ہان شیاؤیان نے کہا کہ انہیں طلبا کی عمدہ کارکردگی پر فخر ہے۔ ہم فجی میں پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کو چینی ثقافت و فنون کا تجربہ کرنے اور سیکھنے کے مزید مواقع فراہم کرنے کے خواہش مند ہیں۔