• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کو ڈیٹا کی خلاف ورزی پر 39 کروڑ یورو جرمانہتازترین

January 05, 2023

ڈبلن(شِنہوا)فیس بک کی مالک کمپنی میٹا آئرلینڈ پر یورپی یونین(ای یو) کے ڈیٹا پروٹیکشن قوانین(ڈیٹا کی حفاظت کے قوانین) کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 39 کروڑ یورو(41 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر) جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئرلینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن(ڈی پی سی) نے بتایا کہ ڈی پی سی نے میٹا پلیٹ فارمز آئرلینڈ لمیٹڈ پر 2 جرمانے عائد کیے ہیں۔ 21 کروڑ یورو کا پہلا جرمانہ  کمپنی کی فیس بک سروسز جبکہ انسٹاگرام سروسز پر 18 کروڑ یورو جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

میٹا آئرلینڈ کو 3 ماہ کی مدت کے اندر اپنے ڈیٹا پروسیسنگ آپریشنز کو یورپی یونین قوانین کے مطابق ڈھالنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

میٹا آئرلینڈ  پر یہ جرمانے مئی 2018ء میں فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کی شکایات پر 2 انکوائریوں کے بعد عائد کیے گئے ہیں جن میں شکایات کی گئی تھیں کہ وہ متعلقہ سروس کی شرائط سے اتفاق کیے بغیر خدمات کا استعمال جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔

شکایات کنندگان نے کہا کہ اس میں جبری رضامندی لی جا رہی ہے جو 25 مئی 2018ء کو نافذ العمل ہونیوالے یورپی یونین کے ڈیٹاپروٹیکشن قانون جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن (جی ڈی پی آر) کی خلاف ورزی ہے۔