• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی گاڑی ساز ایس اے آئی سی موٹر کی 2022 میں زبردست فروختتازترین

January 11, 2023

شنگھائی (شِنہوا) چین کے بڑے گاڑی ساز ادارے ایس اے آئی سی موٹر نے سال 2022 کے دوران 53 لاکھ سے زائد گاڑیاں فروخت کیں اور یہ مسلسل 17 ویں سال چین میں پہلے نمبر پر ہے۔

سال 2022 میں کمپنی کے اپنے تیار کردہ برانڈز کی تقریباً 27 لاکھ 90 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں، جو اس کی مجموعی فروخت کے 52.5 فیصد کے مساوی ہے ۔اس کے اپنے تیار کردہ برانڈز  کی مسافر کا روں نے  8 لاکھ 39 ہزار یونٹس کی ریکارڈ فروخت حاصل  کی۔

اس عرصے میں کمپنی نے 10 لاکھ 70 ہزار سے زائد سے نئی توانائی گاڑیاں فروخت کیں جو گزشتہ برس کی نسبت 46.5 فیصد کا اضافہ ہے۔

کمپنی نے 2022 میں بیرون ملک تقریباً 10 لاکھ 20 ہزار گاڑیاں فروخت کیں، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 45.9 فیصد زائد ہے ۔ یہ مسلسل 7 برس تک مقامی کار کمپنیوں میں سرفہرست ہے۔