بیجنگ(شِنہوا)دسمبر 2022ء کے دوران چین کی نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں(این ای ویز) کی خوردہ فروخت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا ہے۔
چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن نے منگل کے روز بتایا کہ چین کی نئی توانائی سے چلنے والی مسافر کاروں کی خوردہ فروخت گزشتہ سال کی نسبت 35.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 6 لاکھ 40 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق یہ ماہانہ تعداد گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 6.5 فیصد زیادہ ہے۔
جنوری سے دسمبر تک ملک میں خوردہ چینلز کے ذریعے ایک سال قبل کے مقابلے 90 فیصد اضافہ کے ساتھ نئی توانائی سے چلنے والی تقریباً 56 لاکھ 70 ہزار مسافر گاڑیاں فروخت کی گئی ہیں۔
ایسوسی ایشن نے کہا کہ این ای ویز مارکیٹ میں تیزی سپلائی میں بہتری اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث آئی ہے۔