بیجنگ(شِنہوا)چین میں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران الیکٹرانک ادائیگیوں میں ترقی کی رفتاربرقرار رہی۔ مرکزی بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق بینکوں کی غیر نقد ادائیگیوں میں مستحکم نشوونما جاری رہی ہے۔
پیپلز بینک آف چائنہ کے مطابق اس مدت کے دوران بینک کارڈز، الیکٹرانک ادائیگی کی گاڑیوں، کمرشل پیپرز، کریڈٹ ٹرانسفرزاور دیگر سہولیات کے ذریعے غیر نقد ادائیگیاں گزشتہ سال کی نسبت 7.86 فیصد اضافہ کے ساتھ 11 ہزار 657 کھرب 30 ارب یوآن( 1 ہزار 667 کھرب 20 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7 ہزار 543 کھرب 30 ارب یوآن کی مجموعی لین دین مالیت کے ساتھ الیکٹرانک ادائیگیوں کا غیر نقد ادائیگیوں میں بڑا حصہ رہا۔
الیکٹرانک ادائیگی کرنے والی گاڑیوں کے ذریعے آن لائن ادائیگیاں گزشتہ سال کی نسبت 1.25 فیصداضافہ کے ساتھ 6 ہزار 127 کھرب 70 ارب یوآن ہو گئی ہیں جبکہ موبائل ادائیگیاں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے 1 ہزار 215 کھرب 80 ارب یوآن ہو گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دوسری سہ ماہی میں بینک کارڈ سے لین دین بھی گزشتہ سال کی نسبت 1.58 فیصد اضافہ کے ساتھ 2 ہزار 440 کھرب 5 ارب یوآن تک پہنچ گیا ہے۔