بیجنگ(شِنہوا) رواں سال نومبر میں ہونے والی دوسری چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو (سی آئی ایس سی ای) میں جدید مینوفیکچرنگ کے لیے ایک نمائشی علاقہ مختص کیا جائے گا۔
بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لیے چائنہ کونسل کے سربراہ اور نمائش کے منتظم رین ہونگ بن نے گزشتہ روز ایک تعارفی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نمائش کے نئےعلاقے میں نئے معیار کی پیداواری قوتوں پر توجہ دی جائے گی جن میں فرنٹ اینڈ آر اینڈ ڈی اور ڈیزائن، نئے مواد کی ایپلی کیشن، اہم اجزاء کی پروسیسنگ اور سمارٹ مینوفیکچرنگ شامل ہیں۔ دوسری چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو 26 سے 30 نومبر تک منعقد ہوگی، جس میں 160 سے زائد ملکی اور بین الاقوامی ادارے پہلے ہی اپنی شرکت کی تصدیق کرچکےہیں۔