• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، شنگھائی کا 2023 کے لئے جی ڈی پی ہدف 5.5 فیصد مقررتازترین

January 11, 2023

شنگھائی (شِنہوا) چین کے معاشی مرکز شنگھائی کو توقع ہے کہ رواں سال گزشتہ برس کی نسبت مجموعی مقامی پیداوار (جی ڈی پی)  کی شرح نمو 5.5 فیصد تک رہے گی۔

شہر کے میئر گونگ ژینگ کی جانب سے 16 ویں شنگھائی میونسپل پیپلز کانگریس کے جاری پہلے سیشن میں پیش کردہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق مسلسل دوسرے سال  شنگھائی کی مجموعی مقامی پیداوار 2022 میں 40 کھرب یوآن (تقریباً 590 ارب امریکی ڈالر) کی حد سے تجاوز کر گئی تھی۔