• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

دورہ روس کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوں گے،چینی صدرتازترین

March 20, 2023

ماسکو(شِنہوا)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر چین کے صدر شی جن پھنگ روس کے سرکاری دورے پر پیر کی سہ پہر ماسکو پہنچے۔شی جن پھنگ کی آمد پر شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ایک تحریری بیان میں شی نےکہا کہ وہ پیوٹن کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اورمشترکہ دلچسپی کےاہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر  وسیع تبادلہ خیال کرنے کے منتظر ہیں تاکہ نئے دور میں چین روس اسٹریٹجک رابطے اورعملی تعاون کا خاکہ تیار کیا جا سکے۔ 

 شی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس دورے کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوں گےاورنئےدور کے لیے چین اور روس کے درمیان ہم آہنگی کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مضبوط اور مستحکم ترقی میں نئی تحریک پیدا ہوگی۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئےکہ چین اورروس مشترکہ پہاڑوں اور دریاؤں کے ذریعے جڑے ہوئے دوستانہ پڑوسی ہیں، شی نے کہا کہ 10 سال قبل انہوں نے بطور چینی صدر روس کا اپنا پہلا سرکاری دورہ کیا تھا اور پیوٹن کے ساتھ مل کرچین روس تعلقات میں وسیع ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا تھا۔

صدر شی نے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران دونوں ممالک نے  کسی اتحاد میں عدم شمولیت،عدم تصادم اور کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہ بنانے کی بنیاد پردو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنا تے ہوئے فروغ دیا ہے اور بڑے ممالک کے تعلقات کے نئے ماڈل کو تیار کرنے کے لیے ایک عمدہ مثال قائم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ احترام، پرامن بقائے باہمی اور  دونوں ممالک کے لئے جیت  پر مبنی تعاون کے ذریعے دونوں ممالک نے سیاسی باہمی اعتماد کووسعت دی، عملی تعاون کوفروغ دیا، قریبی اور موثر بین الاقوامی تعاون کو برقرار رکھا اور اپنے لوگوں کے درمیان دیرینہ دوستی قائم کی۔

 چینی صدر نے کہا کہ چین اور روس کے تعلقات کی ترقی سے نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں بلکہ اس نے دنیا کی ترقی اور خوشحالی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ دونوں دنیا کے بڑے ممالک اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہونے کے ناطے چین اور روس بین الاقوامی معاملات میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتار چڑھاؤ اور تبدیلی کی دنیا میں چین اقوام متحدہ کے ساتھ بین الاقوامی نظام کی حفاظت ، بین الاقوامی قانون کے تحت بین الاقوامی نظام اوراقوام متحدہ کے منشور کے تحت بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے مقاصد اور اصولوں کی بنیاد پرروس کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین حقیقی کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے، کثیر قطبی دنیا اور بین الاقوامی تعلقات میں عظیم تر جمہوریت کو فروغ دینے اور عالمی طرز حکمرانی کو مزید منصفانہ اور مساوی بنانے میں مدد کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔