• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

دنیا کے سب سے بلندی پر قائم مرکز موسمیات کی مرمت کا کام مکملتازترین

May 23, 2023

ماؤنٹ قومولانگما بیس کیمپ، تبت(شِنہوا) ماؤنٹ قومولانگما پر8ہزار830میٹر کی بلندی پر دنیا کے سب سے اونچے  مرکز موسمیات کی مرمت کا کام منگل کو مکمل ہو گیا۔ ٹیم نے کیمپ بیس پر موجود اراکین کو ویڈیو لنک کے ذریعے بتایا کہ تقریباً صبح3 بجے،13 ارکان پر مشتمل  چینی مہم جو ٹیم  کیمپ سے 8ہزار300 میٹر کی بلندی پر ماؤنٹ قومولانگما کے لیے روانہ ہوئے، اور آٹھ گھنٹے کی مشکل چڑھائی کے بعد اسٹیشن پر پہنچ گئے۔ ٹیم نے پوری تندہی سے سٹیل کی تاروں کو ٹھیک کیا ، بیٹریاں تبدیل  اور ہوا کی رفتار اور سمت کے سینسر لگانے کا کام مکمل کیا، تقریباً ایک گھنٹے کے بعد، موسمی اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کامیابی کے ساتھ مکمل کی گئی گئی، اس طرح 5ہزار200 میٹر اور 8ہزار830 میٹراونچائی کے درمیان تمام آٹھ ایلیویشن گریڈینٹ میٹرولوجیکل سٹیشنز کی بحالی کا کام مکمل کیا گیا۔ چینی محققین نے2022 میں، 8ہزار830 میٹر  اونچائی پر 50 کلوگرام وزنی خودکار موسمیاتی مانیٹرنگ اسٹیشن قائم کیا تھا  جو دنیا کا اپنی نوعیت کا سب سے بلندی پر قائم اسٹیشن ہے۔