• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

دنیا بھر میں جانوروں کا عالمی دن منایا گیاتازترین

October 06, 2022

ڈھاکہ (شِنہوا) جانوروں کے حقوق اور ان کی دیکھ بھال بارے عالمی دن ہرسال 4 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔

یہ اہم دن 1925 سے منایا جارہا ہے۔ بڑھتی ہوئی عالمی برادری تمام جانوروں کی غیرضروری مشکلات ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

دنیا بھر میں لوگ جانوروں کا عالمی دن مختلف انداز سے مناتے ہیں۔

جانوروں کے عالمی دن 2022 کا موضوع "ایک مشترکہ سیارہ" تھا۔

حیاتیاتی نظام میں موجود تمام جانور قدرت کے ماحولیاتی نظام کو متوازن کرتے ہیں۔ یہ بات یاد رکھنا ضروری ہے کہ جانور ہمارے ماحول کی حفاظت اور انسانی صحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 

بنگلہ دیش قومی چڑیا گھرکا  رکھوالا  زرافوں کو چارہ کھلارہا ہے۔  (شِںہوا)

بنگلہ دیش قومی چڑیا گھرکا  رکھوالا  دریائی گھوڑوں کو چارہ کھلارہا ہے۔  (شِںہوا)

فلپائن کے صوبہ بولاکان میں نائٹ ہیرون مچھلی پکڑنے کے لئے پرواز کررہا ہے۔ (شِںہوا)

فلپائن کے صوبہ بولاکان میں کنگ فشر کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)