دمشق(شِنہوا) شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں داعش کے عسکریت پسندوں نے ایک فوجی بس پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں23 شامی فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں نےجمعہ کی صبح دیر الزور کے مشرقی شہرالمیادین کے صحرائی علاقے میں بس پر حملہ کیا۔
برطانیہ میں قائم مبصرگروپ نے کہا کہ داعش کےعسکریت پسندوں نے گھات لگا کر حملہ کیا اور بس پر ہلکے اور درمیانے درجے کے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔