• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

داعش کے جرائم کی تحقیقات کرنے والی اقوام متحدہ کی ٹیم ثبوت عراق کے سپرد کرے، چینتازترین

June 06, 2024

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے ایک مندوب عراق میں داعش کے جرائم کی تحقیقات کرنے والی اقوام متحدہ کی ٹیم پر زور دیا ہے کہ وہ شدت پسند گروپ کی مجرمانہ سرگرمیوں کے شواہد جلد از جلد عراقی حکومت کے سپرد کر دے کیونکہ ٹیم کی ذمہ داریاں 3 ماہ میں ختم ہورہی ہیں۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا کہ سلامتی کونسل کے فیصلے کے مطابق اقوام متحدہ کی ٹیم داعش کے جرائم کی تحقیقات کا مینڈیٹ 17 ستمبر 2024 کو ختم ہورہا ہے ۔ چین اس ضمن میں عراقی حکومت سے مشاورت کے بعد بروقت اور منظم طریقے سے انخلا مکمل کرنے میں اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت کو ثبوت دینا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ہم ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ منظم طریقے سے مکمل شواہد بغیر کسی تاخیر میزبان حکومت کے سپرد کردے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ٹیم شفافیت اور عدم امتیاز برقرار رکھے اور کسی تیسری ریاست کے ساتھ شواہد اور آرکائیوز کا اشتراک کرنے سے پہلے عراقی حکومت سے پیشگی رضامندی حاصل کرے، اور  اگرشواہد اور آرکائیوز پہلے ہی کسی تیسری ریاست کے ساتھ شیئر کئے جاچکے ہیں تو اس سے متعلق فوری طور عراقی حکومت کو آگاہ کیا جائے۔

گینگ نے کہا کہ اگرچہ ٹیم کا مینڈیٹ ختم ہورہا ہے تاہم عراق انسداد دہشت گردی کی عالمی جنگ میں سب سے آگے ہے۔ عالمی برادری کو انسداد دہشت گردی کی جنگ میں عراقی حکومت کی صلاحیت بڑھانے اور قومی سلامتی قائم رکھنے کی کوششوں میں معاونت کرنا چاہئے۔