• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر شی کا خوراک و توانائی مسائل کو سیاست زدہ کرنے کی مخالفت پر زورتازترین

November 15, 2022

بالی، انڈونیشیا (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ دنیا کو خوراک اور توانائی کے مسائل کو سیاسی رنگ دینے یا انہیں آلہ یا ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی سختی سے مخالفت کرنی چاہیئے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ خوراک و توانائی کا تحفظ عالمی ترقی کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ موجودہ بحران کی بنیادی وجہ پیداوار یا طلب نہیں ہے بلکہ سپلائی چین اور عالمی تعاون میں خلل ہے۔

شی جن پھنگ نے جی 20 سربراہی اجلاس میں کہا کہ اس سے نکلنے کا راستہ یہ ہے کہ تمام ممالک اقوام متحدہ اور دیگر کثیر الجہتی عالمی تنظیموں کے تعاون سے مارکیٹ کی نگرانی اور ضابطوں میں تعاون کریں، اجناس میں شراکت داری قائم کریں ، ایک کھلی ، مستحکم اور پائیدار اجناس منڈی بنائیں اور سپلائی چینز میں رکاوٹیں دور کرنے اور مارکیٹ قیمتیں مستحکم کرنے کےلئے مل کرکام کریں۔

انہوں نے یکطرفہ پابندیوں کو ختم کرنے اور متعلقہ سائنسی و تکنیکی تعاون پر عائد پابندیاں ہٹانے پر بھی زور دیا۔