• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چھنگ ڈوکی ورلڈ یونیورسٹی گیمز کی میزبانی کے لیے تیاریاں مکملتازترین

July 27, 2023

چھنگ ڈو(شِنہوا) دیو ہیکل پانڈوں کا آبائی شہراورچین کے سب سے متحرک شہروں میں سے ایک چھنگ ڈو 31 ویں ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز کی میزبانی کے لیے تیار ہے، گیمز کا باضابطہ افتتاح جمعہ کوہوگا۔

چین کے جنوب مغربی  صوبے  سیچھوان کا دارالحکومت 2001 میں بیجنگ اور 2011 میں شین ژین کے بعد دو سالہ سمر یونیورسیڈ کی میزبانی کرنے والا چینی مین لینڈکا تیسرا شہر بن جائے گا۔

28 جولائی سے 8 اگست تک جاری رہنے والی یونیورسٹی گیمزمیں 18 کھیلوں کے 269 ایونٹس ہوں گے۔ 15 لازمی کھیلوں کے علاوہ، اس میں روئنگ، شوٹنگ اور ووشو کے تین اختیاری کھیل بھی شامل ہیں۔

چھنگ ڈو یونیورسیڈ کو دو بار ملتوی کیا گیا ، جس میں کوویڈ وبا کی وجہ سے  اس کی تیاریوں میں کافی مشکلات پیدا ہوئی تھیں۔

مشکلات کے باوجود، چھنگ ڈو میں  مقابلوں کے لیے  49 مقامات اور سہولیات کی تعمیراور تزئین و آرائش اور توسیع مکمل کی گئی ہے، جس سے اعلیٰ درجے کا بنیادی ڈھانچہ اورسروسز تیار کی گئی ہیں۔

 

چین کے جنوب مغربے صوبے سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ ڈو میں 31 ویں ایف آئی ایس یو سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے مین میڈیا سنٹر کا  بیرونی منظر۔ (شِنہوا)

سنٹرکے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر بائی شیو نے کہا کہ ایکواٹکس سنٹر میں ایک ذہین واٹر ٹریٹمنٹ سسٹم لگایاگیا ہے، جوخودکار طریقے سے پانی کے معیار کی نگرانی اور درجہ حرارت کو کنٹرول کرتا ہے، اور اسکورنگ سسٹم ایک سیکنڈ کے دس ہزارویں حصے کی درستگی تک کام کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بائی نے کہ کہ اب ہم مقابلوں سے پہلے جانچ کے مرحلے میں  ہیں اور گیمز کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے۔