• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چھنگ دویونیورسٹی گیمز:ہاتھ سے لکھے خط نےغیرملکی صحافی کوخوشگوار حیرت میں ڈال دیاتازترین

August 08, 2023

چھنگ دو(شِنہوا) سینیگال سے تعلق رکھنے والے اسپورٹس جرنلسٹ ڈیاکاؤنڈا سین کو پہلی بار چین کے جنوب مغربی شہرچھنگ دو آمد پربالکل اجنبیت کا احساس نہیں ہوا تھا۔ بلکہ  اسے ایک خاص فطرتی وابستگی محسوس ہوئی۔ دی انٹرنیشنل اسپورٹس پریس ایسوسی ایشن (اے آئی پی ایس) کے لیے کام کرنے والے سین نے اس تعلق کی وجہ ہاتھ سے لکھے گئے ایک خط کو قرار دیا جو اسے چھنگ دو پہنچنے پرملاتھا۔ سین کا کہنا ہے کہ  جب وہ ہوٹل پہنچا، تو مجھے استقبالیہ  بیگ ملا، اور اس کے اندر ایک خط تھا۔ یہ ایک خلوص سے بھرا ایک  خط تھا، لیکن یہ ہاتھ سے لکھا گیا تھا،" سین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا خیرسگالی کا مظاہرہ ترقی یافتہ چین میں بھی ہوسکتا ہے۔ چھنگ دو کے شی شی ہائی اسکول کے سیکنڈ ایئر کے طالب علم  یی ژیہان کی طرف سے لکھے گئے دو زبانوں کے اس خط میں کہا گیا کہ اگر آپ چھنگ دو سے ناواقف ہیں، تو مشورہ ہے کہ آپ سب سے پہلے  جنشا سائٹ میوزیم کا دورہ کریں۔ وہاں آپ جان سکیں گے کہ چھنگ دوکی تاریخ کس طرح سےدنیا میں ہر کسی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

سین نے بتایا کہ  خط میں، طالب علم نے مجھے ان جگہوں کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے جو بہت پرکشش ہیں۔ میرے لیے یہ دیکھنا انتہائی متاثرکن ہے کہ چھنگ دو ثقافت اور رہن سہن کے لحاظ سے کن خوبیوں کا حامل ہے۔