• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چھنگ دوگیمز تبادلہ خیال کے فروغ کے لیے اہمیت کی حامل ہیں:صدرانٹرنیشنل سپورٹس پریس ایسوسی ایشنتازترین

August 02, 2023

چھنگ دو (شِنہوا) انٹرنیشنل سپورٹس پریس ایسوسی ایشن کے صدر گیانی میرلو نے کہا ہے کہ چین مختلف ممالک کی نوجوان نسل کے درمیان بات چیت اور دوستی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہاہے۔

شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  دنیا بھر کے نوجوان کھلاڑی  ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمزمیں شریک ہیں،یہ گیمز مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے درمیان رابطے کاکام کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھنگ دو میں ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کررہی ہیں جہاں مختلف ثقافتوں اور مختلف روایات کے حامل نوجوان ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کر سکتے ہیں۔آہستہ آہستہ  وہ ایک دوسرے کو مزید جانیں گے اورانہیں ایک دوسرے کو سمجھنے کا بہتر موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے رابطوں ، خیالات کے تبادلوں کے ذریعے، وہ ایک دوسرے کے بارے میں بہتر جان سکیں گے اوروہ اپنے تعلق کی نوعیت کوسمجھ سکیں گے۔