تائی یوان (شِنہوا) چین کے کوئلے سے مالا مال صوبہ شنشی نے سال 2022 کے دوران اپنی بجلی کی ترسیل کی کوششوں میں اضافہ کیا ہے۔
اسٹیٹ گرڈ شنشی الیکٹرک پاور کمپنی کے مطابق صوبے کی سطح کے 22 دیگر علاقوں میں 146.4 ارب کلو واٹ آور بجلی فراہم کی گئی جو کہ 18.55 فیصد سالانہ اضافہ ہے۔
شنشی نے ملک کے بڑے پاور سپلا ئرز میں سے ایک کے طور پر پاور گرڈ کی تعمیر اور آلات کی اپ گریڈنگ کو مسلسل مستحکم بنایا ہے اور اپنے پاور گرڈ آپریشنز کے طریقے کو بہتر بنایا ہے۔
اس کمپنی نے کہا ہے کہ سال 2012 کے بعد سے شنشی نے باہر جانے والے پاور ٹرانسمیشن کے لیے چار چینلز بنائے اور ان پر کام شروع کر دیا ہے۔
اس نے مزید کہا ہے کہ صوبے کی گرڈ سے منسلک بجلی کی پیداوار ی صلاحیت 2012 میں5 کروڑ 45 لاکھ 50 ہزارکلو واٹ سے بڑھ کر سال 2022 کے دوران 12 کروڑ 10 لاکھ کلو واٹ ہو گئی ہے۔
اسی مدت کے دوران اس کی بجلی کی ترسیل کی صلاحیت 1 کروڑ 93 لاکھ کلوواٹ سے بڑھ کر3 کروڑ 6 لاکھ 20ہزار کلو واٹ ہو گئی ہے۔