• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین۔وسطی ایشیا گیس پائپ لائن سے رواں سال 40 ارب مکعب میٹرز سے زائد گیس منتقلتازترین

November 28, 2022

ارمچی (شِنہوا) چین ۔ وسطی ایشیا گیس پائپ لا ئن کے ذریعے رواں سال 40 ارب مکعب میٹرز سے زیادہ قدرتی گیس چین کو منتقل ہوئی ہے۔

پائپ چائنہ ویسٹ پائپ لائن کمپنی کے مطابق اس عرصے میں پائپ لائن سے یومیہ 12 کروڑ مکعب میٹر قدرتی گیس منتقل ہوئی۔

گیس پائپ لائن کی مجموعی لمبائی 1 ہزار 833 کلومیٹر ہے، اس کی گیس منتقل کرنے کی صلاحیت 60 ارب مکعب میٹرز سالانہ ہے۔ پائپ لائن دسمبر 2009 سے فعال ہے۔

پائپ لائن ترکمانستان اور ازبکستان سرحد کے ساتھ چلتی ہے اور ازبکستان و قازقستان سے گزرتی ہوئی چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے ہورگوس میں مغرب سے مشرق گیس پائپ لائن سے منسلک ہوجاتی ہے۔ یہ چین کی پہلی گیس ترسیل پائپ لائن بھی ہے۔

یہ پائپ لائن اس وقت مستحکم اور محفوظ طریقے سے کام کررہی ہے، اسے فعال ہوئے 4 ہزار 730 دن ہوچکے ہیں ۔ اس سے 27 صوبوں، بلدیات، خوداختیار خطوں اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے 50 کروڑ سے زائد افراد مستفید ہوتے ہیں۔