شی آن (شِنہوا) چین اور وسطی ایشیا کے درمیان اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے چین۔وسطی ایشیا بزنس کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
چینی کونسل برائے بین الاقوامی تجارتی فروغ کے ایک عہدیدار یانگ شیاؤ جون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات سے جمعہ تک جاری رہنے والےچین۔وسطی ایشیا سربراہی اجلاس کے دوران جمعہ کے روز بزنس کونسل کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس تقریب میں صنعتی ایسوسی ایشنز اور کاروباری اداروں کے 400 سے زائد نمائندگان کی شرکت متوقع ہے جس میں توانائی، تعمیرات، لاجسٹکس، خوراک، اطلاعات ومواصلات سمیت اہم تعاون کے شعبےشامل ہوں گے۔