• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین۔نیپال سرحد پر زمینی بندرگاہ سے دو طرفہ تجارت بحالتازترین

May 01, 2023

لہاسا (شِنہوا)چین-نیپال سرحد پر واقع ایک زمینی بندرگاہ ژام سے مال کی  دو طرفہ تجارت  پیر کو بحال ہوگئی۔

1 لاکھ یوآن (14 ہزار 442 ڈالر) سے زیادہ مالیت کا سامان لے جانے والی تین گاڑیاں نیپال سے بندرگاہ پر پہنچیں جس سے  چین کے جنوب مغربی تبت خود مختار علاقے کے شہر شیگزے میں زمینی بندرگاہ سے دو طرفہ تجارت کی بحالی کا آغاز ہوا۔

ژام پر2015 میں نیپال میں آنے والے ایک بڑے زلزلے کے بعد سروس بند کر دی گئی تھی  جس سے بندرگاہ پر سڑکیں، پل اور دیگر سہولیات تباہ ہو گئیں۔ 2019 میں اسے نیپال کی برآمدات کیلئے جزوی طور پر دوبارہ کھولا گیا۔

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں بندرگاہ کے ذریعے 24 کروڑ 90 لاکھ یوآن مالیت کا17 ہزار ٹن سے زائد سامان برآمد کیا گیا۔