• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین،مکاؤایس اے آرکاقومی سلامتی کے قانون میں ترمیم پر عوامی رائے لینے کا فیصلہتازترین

August 23, 2022

مکاؤ(شِنہوا)چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) کی حکومت نے  قومی سلامتی کے تحفظ سے متعلق اپنے قانون میں ترمیم پر عوام سے مشاورت شروع کرنے کا اعلان کیاہے جو 5 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ مکاؤ ایس اے آر حکومت کے سیکرٹری برائے سیکورٹی وونگ سیو چاک نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت مشترکہ اتفاق رائے پیدا کرنے، ترمیمی مسودہ تیار کرنے اور ترمیمی طریقہ کار جلد از جلد شروع کرنے کے لیے عوامی رائے اور مشاورت لینے کی خواہاں ہے۔ وونگ نے کہا کہ ہمسائیہ خطوں اور پوری دنیا کی سلامتی کی صورتحال میں ہونے والی بڑی تبدیلیوں کی روشنی میں، قومی سلامتی کے تحفظ سے متعلق ایس اے آرقانون کو وقت کے ساتھ ترقی دینے کی ضرورت ہے تاکہ پیچیدہ اور مختلف سکیورٹی خطرات سے موثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ترمیم موجودہ قانون میں موجود مسائل اور کوتاہیوں پر قابو پانے میں مدد دے گی اور مکاؤ ایس اے آر کو قومی سلامتی کے اسی معیار کو پورا کرنے میں مدد ملے گی جو ریاست اور ہانگ کانگ ایس اے آر کی ہے، تاکہ موثر طریقے سے بیرونی مداخلت کو روکا جا سکے اور قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کی عملی طور پر حفاظت کی جا سکے۔