• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین۔لاؤس ریلوے میں 13 ہزار سے زائد سرحد پار مسافروں کے دورےتازترین

May 15, 2023

کن منگ (شِنہوا) چین۔لاؤس ریلوے نے 13 اپریل کو اپنی مسافر سروس کے آغاز کے بعد سے اب تک سرحد پار سے 13 ہزار 310 مسافروں کے دوروں کو نمٹایا ہے۔

اس عرصے کے دوران چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے سرحدی قصبے موہن میں 7 ہزار 24 مسافروں نے سفر کیا اور 6 ہزار 286 بیرون ملک سفر کیے۔

لاؤس ٹور گائیڈ نہانسانا نے کہا  کہ اب ریل گاڑی  کے ذریعے چین کا سفر کرنا بہت آسان ہے۔  لاؤس اور تھائی لینڈ سے زیادہ سے زیادہ سیاح چین کا سفر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

چین۔لاؤس ریلوے  اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا ایک تاریخی منصوبہ ہے جو دسمبر 2021 میں شروع ہوا۔ 1 ہزار 35  کلومیٹر طویل ریلوے چین کے کن منگ کو لاؤس میں وین ٹیان سے جوڑتی ہے۔