• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین،قومی دن کی تعطیلات پر مسافروں کی تعداد بڑھنے کے پیش نظر 1ہزار566 ٹرینوں کا اضافہتازترین

October 01, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین میں یکم اکتوبر سے شروع ہونے والی قومی دن کی تعطیلات  پر مسافروں کی تعداد میں اضافے سے نمٹنے کے لئے  1ہزار566ٹرینوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

چائنا سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ نے کہا ہے کہ اسے 1کروڑ 75 لاکھ ریلوے مسافروں کے سفر کی توقع ہے کیونکہ مسافروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

اتوار کے روز ملک کے ریلوے نے تقریباً 1کروڑ 30 لاکھ  سفری دورے ریکارڈ کیے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کی تعطیلات کے دوران ریلوے کا سفر 29 ستمبر سے 8 اکتوبر تک 10 دن تک جاری رہے گا، انہوں نے مزید کہا کہ سیاحوں، اہل خانہ کے ایک دوسرے سے ملنے اور طالب علموں کی وجہ سے سفر میں اضافہ ہو رہا ہے۔