• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین۔کیوبا بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کریں گے، سی پی سیتازترین

September 19, 2023

ہوانا (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے ایک سینئر عہدیدار نے کیوبا کے دورے کے دوران کہا ہے کہ چین، کیوبا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعے دونوں جماعتوں اور ممالک کے سرکردہ رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھی جا ئے گی۔

یہ بات سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی شی نے کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے فرسٹ سیکرٹری اور کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل سے ملاقات کے دوران کہی۔

لی نے ہفتے سے پیر تک کیوبا کا سرکاری دوستانہ دورہ کیا۔

سی پی سی سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپکشن کے سیکرٹری لی نے کہا کہ چین متعلقہ پارٹی بلڈنگ اور سوشلسٹ مقصد کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین، کیوبا کے ساتھ مل کر گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو، گلوبل سیکورٹی اینی شیٹو اور گلوبل سولائزیشن اینی شیٹو کے نفاذ کو فروغ دینے سمیت  انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے لئے بھی کام کرنے کا خواہاں ہے۔