• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین،یانگسی طاس میں چین ۔ یورپ مال بردار گاڑیوں کے 20 ہزار دورے مکملتازترین

September 17, 2023

شنگھائی (شِنہوا) دریائے یانگسی طاس خطے میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران چین۔  یورپ مال بردار گاڑیوں کے 20 ہزار سے زائد دورے  مکمل ہو گئے۔

چائنہ ریلوے شنگھائی گروپ کمپنی لمیٹڈ نے بتایا کہ گزشتہ 10 برس میں ٹرینوں نے 20 لاکھ بیس فٹ مساوی یونٹس (ٹی ای یوز) سے زائد سامان کی ترسیل کی جس سے خطے میں اعلیٰ معیار کی معاشی ترقی کو نئی قوت ملی ہے ،اس کے ساتھ ہی اس کے ذریعے بین الاقوامی صنعتی  اور سپلائی چین کو استحکام حاصل ہوا ہے ۔

اس خطے سے گزرنے والی چین۔ یورپ مال بردار ٹرینوں سے جانے والے سامان میں فوٹو وولٹک ماڈیولز ، گاڑیوں کے پرزے ، گھریلو مصنوعات اور طبی آلات ، کھانے پینے کی اشیاء اور ٹیکسٹائل مصنوعات شامل تھیں۔

رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران اس خطے سے ٹرینوں کے  2 ہزار 927 ٹرین دورے ہوئے۔

اس عرصے میں 3 لاکھ 14 ہزار  ٹی ای یوز سامان کی نقل و حمل ہوئی جو گزشتہ برس سے 12.5 فیصد زائد ہے۔