• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی ترقی کی کامیابی عالمی معیشت کیلئے بڑا موقع ہے، جرمن ماہرمعاشیاتتازترین

January 01, 2024

فرینکفرٹ (شِنہوا) معروف جرمن ماہر اقتصادیات نے کہا ہے کہ چینی ترقی کی کامیابی سے غیر ملکی اداروں کو فائدہ ہوا ہے اور اس کی وسیع منڈی یورپی اداروں کے لئے امید کی کرن ہے۔

شِںہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں فرینکفرٹ اسکول آف فنانس اینڈ مینجمنٹ میں معاشیات کے پروفیسر ہورسٹ لوئچل نے کہا کہ چینی ترقی کی کامیابی کے بارے میں کہا جاسکتا ہے کہ وہ گزشتہ 45 برس میں حیرت انگیز رہی ہے۔  یہ غیر ملکی اداروں کے لئے بھی بہت مفید تھی جنہوں نے بہت اچھا کاروبار کیا اور خاطرخواہ آمدن حاصل کی۔

لوئچل نے کہا کہ چین ایک مضبوط متوسط طبقے کا حامل ملک ہے جو اشیائے صرف اور دیگر مصنوعات پر خرچ کرنے کی سکت رکھتے ہیں چین نے غیرملکی اداروں کو زبردست مواقع پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی "اختراعی طاقت " اتنی زبردست ہوچکی ہے کہ تقریباً ہر یورپی ادارے نے یہاں تحقیق و ترقی مراکز قائم کئے ہوئے ہیں تاکہ وہ فوائد سے محروم نہ ہوسکیں۔

انہوں نے کہاکہ اس اعتبار سے اصولی طور پر چینی منڈی کی توقعات یورپی ادارے کے لئے بہت امید افزا ہیں۔

گزشتہ 20 برس میں ڈیجیٹل معیشت چین کی اقتصادی ترقی کا اہم ذریعہ بن چکی ہے۔  لوئچل نے مشورہ دیا کہ یہ ضروری ہے کہ چین پلیٹ فارم معیشت سمیت ڈیجیٹل معیشت کا فروغ جاری رکھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ماحول دوست معیشت کی جانب منتقلی چینی معیشت میں ترقی کا ایک اور ذریعہ ثابت ہوسکتی ہے۔

جرمن ماہر معیشت نے کہا کہ چین میں ڈیجیٹل معیشت کی کامیابی نے تعاون کی مزید راہیں کھول دی ہیں کیونکہ جرمن اور دیگر یورپی ادارے اپنی پیداواری صنعتوں کو ڈیجیٹلائز کرنا چاہتے ہیں۔

لوئچل کے مطابق ڈیجیٹلائزیشن کے علاوہ یورپی اور چینی ادارے کیمیائی صنعت، ماحول دوست پیداوار کے لیے قرض اور دیگر شعبوں میں تعاون کے مواقع تلاش کرسکتے ہیں۔