پنوم پن(شِنہوا) کمبوڈیا میں چینی سرمایہ کاری سے قائم سیہانوک ویل خصوصی اقتصادی زون (ایس ایس ای زیڈ) ملک کے جنوب مغربی ساحلی صوبے پریہ سیہانوک کوعلاقائی اور عالمی سپلائی چین کا مرکز بننے میں مدد کررہا ہے۔
صوبے کے ڈپٹی گورنر لانگ دیمانچے نے کہا کہ ایس ایس ای زیڈ ملک میں حجم کے لحاظ سے سب سے بڑا صنعتی زون ہے۔
انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ ایس ایس ای زیڈ نے کمبوڈیا کی اقتصادی ترقی میں مدد کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے جس سے صوبہ علاقائی اور عالمی سپلائی چین کی ایک کڑی بن رہا ہے۔
کمبوڈیا کے صوبہ پریہ سیہانوک کے سیہانوک ویل خصوصی اقتصادی زون (ایس ایس ای زیڈ) کی ایک فیکٹری میں ورکر کام کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
انہوں نے بتایا کہ 11 مربع کلومیٹر کے صنعتی زون میں اس وقت چین، یورپ، امریکہ، جنوب مشرقی ایشیا اور دیگر خطوں کی تقریباً 170 فیکٹریاں ہیں جن پر 1ارب 30 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، اور اس سے تقریباً 30ہزارروزگار کے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں پر قائم ادارے کپڑے، جوتے، سامان اور چمڑے کا سامان، مشینری، تعمیراتی سامان، گھریلو فرنیچر، آٹو پارٹس اور ٹائر اور نئے فوٹو وولٹک مواد تیار کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے فریم ورک کے تحت ایس ایس ای زیڈ کمبوڈیا اور چین کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعاون کی ایک اچھی مثال ہے۔یہ کمبوڈیا چین دوستی کی علامت بھی ہے۔