• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی سرمایہ کاری سے بننے والی ایکسپریس وے سے سیاحوں کی آمد میں زبردست اضافہ ہوا: کمبوڈین وزیر اعظمتازترین

October 17, 2022

پنوم پن(شِنہوا) کمبوڈیا کے وزیراعظم سمدیچ ٹیکو ہن سین نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر کو عوام کے لیے آزمائشی طور پرکھولے جانے کےبعد ملک کی پہلی ایکسپریس وے پر تقریباً 2لاکھ گاڑیوں نے سفر کیا ہے۔

چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن کی طرف سے 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے تعمیر کردہ پنوم پن- سیہانوک ویل ایکسپریس وے دارالحکومت  پنوم پن کو گہرے پانیوں کے بندرگاہی صوبے پریہ سیہانوک سے ملاتی ہے۔

ہن سین نے نیشنل یونیورسٹی آف مینجمنٹ کی گریجویشن تقریب میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ایکسپریس وے پریہ سیہانوک کے باشندوں کے لیے بہتر ہے کیونکہ بہت سے لوگوں نے ایک ماہ کی آزمائشی مدت کے دوران ایکسپریس وے پرمفت سفر کیا۔

پریہ سیہانوک کے صوبائی ترجمان کھیانگ فیروم نے بتایا کہ رواں ہفتے کے آخر میں تقریباً 1لاکھ25ہزار ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے پریہ سیہانوک صوبے کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی تعداد میں اضافہ پنوم پنہ-سیہانوک ویل ایکسپریس وے کو یکم سے 31 اکتوبر تک آزمائشی آپریشن کے لیے مفت کھولنے کی وجہ سے ہوا ہے۔