چھانگشا(شِنہوا)افریقہ میں چینی کاروباری اداروں کی معاونت کے لیے چین کے وسطی صوبے ہونان کے دارالحکومت چھانگشا میں چین-افریقہ اقتصادی وتجارتی ڈیجیٹلائزیشن کا سروس مرکز قائم کیاگیا ہے۔یہ مرکز بنیادی طورپر افریقہ میں چینی کمپنیوں کی مدد کرتے ہوئے متعلقہ ڈیجیٹل معلوماتی خدمات فراہم کرتا ہے۔ اورکراس بارڈر ای کامرس، چین-افریقہ اقتصادی وتجارتی ڈیٹا کے شماریاتی تجزیے اور ٹیلی کمیونیکیشن، انٹرنیٹ، سافٹ ویئر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسی نئی کاروباری خدمات سے متعلقہ ڈیجیٹل مصنوعات کے جدید ترین استعمال کو بھی فروغ دے گا۔ یہ مرکز ضرورت مند کاروباری اداروں کے لیے کیمپ سائٹ کمیونیکیشن سپورٹ آلات کی خدمات فراہم اور چین کی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کی افریقی شاخوں کے لیے سرحد پار باہمی رابطوں کے نئے چینلز بنا سکتا ہے۔ مزید برآں، یہ چین اور افریقہ کے درمیان اعلی معیار کی اقتصادی وتجارتی ترقی میں مدد کے لیے مقامی زبانوں میں ویب سائٹ جیسی خدمات بھی فراہم کر سکتا ہے۔