نانجنگ (شِنہوا) چین اورعرب ممالک کے متعدد اداروں نے چین کےمشرقی صوبہ جیانگ سو کے شہر سوژو میں جاری فورم میں اینیمیشن انڈسٹری الائنس کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا ہے۔ چین-عرب اینیمیشن انڈسٹری فورم کا بدھ کو آغاز ہوا۔ اس فورم کا بنیادی مقصد چین اور عرب ممالک کے درمیان املاک دانش حقوق، ہنر کی تربیت اوراینیمیشن انڈسٹری میں ثقافتی اورتخلیقی مصنوعات کی مشترکہ ترقی میں تعاون کو فروغ دیناہے۔
فورم میں الجزائر، سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، اردن اور تیونس سمیت نو ممالک اور خطوں کے مہمان شریک ہیں۔ افتتاحی تقریب کے دوران، ٹیلی ویژن کارٹونز اور اینی میٹڈ فلموں کی مشترکہ پروڈکشن اور ٹیلنٹ کی مشترکہ تربیت جیسے مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔