• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صوبے جیانگ سو میں اگلے سال کھیلوں کے50 پارکس تعمیرکیے جائیں گےتازترین

November 14, 2023

نانجنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو میں اگلے سال 500 کلومیٹر طویل فٹنس ٹریلز اور کم از کم 50 کھیلوں کے پارکس یا اسکوائرز کی تعمیر اور کم از کم کھیلوں کے 100 مقامات کوکم یا بغیر داخلہ فیس کے عوام کے لیے کھولنے کا منصوبہ ہے۔

صوبائی محکمہ کھیل نے ژانگ جیاگانگ شہر میں فٹنس اور جسمانی سرگرمیوں کے لیے سرکاری سہولیات کے نظام کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے گزشتہ روزمنعقدہ ایک قومی اجلاس میں اس منصوبے کا اعلان کیا۔ جیانگ سو اسپورٹس بیورو کے ڈائریکٹر چھین شاوجون نے بتایا کہ صوبے میں اس وقت3لاکھ17ہزار900 کھیلوں کے مقامات ہیں، جن میں فی کس کھیلوں کے مقام کا رقبہ 4.03 مربع میٹر تک ہے۔جیانگ سو اسپورٹس بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژانگ ہائی تاؤ کے مطابق، 2024 میں جیانگ سو فٹنس گیمز کے نویں ایڈیشن میں عوام میں مقبول 33 ایونٹس شامل ہوں گے ان کا تعین آن لائن ووٹنگ اور اسپورٹس ایسوسی ایشنز کے ذریعے کیا جائے گا۔