• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صوبے یوننان میں ماحول دوست توانائی کی پیداوار میں اضافہتازترین

August 23, 2022

کنمنگ(شِنہوا)   چین کے جنوب مغربی صوبہ یوننان کی بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 2021 کے آخر تک 10کروڑ60لاکھ کلوواٹ تک پہنچ گئی ہے جس میں ماحول دوست توانائی کی پیداواری صلاحیت9کروڑکلوواٹ سے زیادہ ہے جو مجموعی پیداوار کاتقریباً 90 فیصد ہے۔ توانائی کے صوبائی انتظامی ادارے کے ڈائریکٹرلووین شیانگ نے بتایا کہ یہ اعدادوشمار2012 کے مقابل میں2.5 گنا زیادہ ہیں۔گزشتہ دہائی کے دوران، صوبے میں زیادہ تر بڑے ہائیڈرو پاور سٹیشنزسے پیداواری عمل شروع کیا جاچکا ہے۔  یوننان میں یکے بعد دیگرے 12 ہائیڈرو پاور سٹیشنزنے آپریشنز شروع کیا اورمتعدد ٹیکنالوجیز اورشعبوں میں کامیابی کے اہم اشاریے حاصل کیے گئے۔صوبے میں پن بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 3کروڑ49لاکھ 90ہزارکلوواٹ سے بڑھ کر7کروڑ82لاکھ کلوواٹ ہو گئی ہے،جو مجموعی صلاحیت کے لحاظ سے ملک میں دوسرے نمبر پر ہے۔  چین کے سب سے بڑے 10 ہائیڈرو پاور اسٹیشنوں میں سے سات یوننان میں واقع ہیں۔