مکاؤ(شِنہوا) چین کا صوبہ گوانگ ڈونگ 28 اکتوبر کو مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) میں آف شور میونسپل گورنمنٹ بانڈ جاری کریگا جو گزشتہ سال اکتوبر میں جاری کیے جانیوالے بانڈز کے بعد اس طرح کا دوسرا اجراء ہے۔
2 ارب یوآن(تقریباً27 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر) مالیت کے یہ بانڈز سرمایہ کار اداروں کو 3 سالہ مدت کے ساتھ فراہم کیے جائینگے۔
مکاؤ ایس اے آر حکومت نے بدھ کے روز بتایا کہ اس اقدام سے گوانگ ڈونگ اور مکاؤ کے درمیان مالی تعاون کو مزید فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مکاؤ میں جدید مالیات کی تعمیر اور اس کی بانڈ مارکیٹ کی ترقی کو بھی فروغ ملنے کی توقع ہے۔
رواں سال ستمبر میں چین کی مرکزی حکومت نے بھی مکاؤ ایس اےآر میں 3 ارب یوآن(تقریباً 41 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر) کی اصل قیمت کے ساتھ رینمنبی متفرق بانڈز جاری کیے تھے۔