• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی شہرشیامن کی برکس ممالک کے ساتھ تجارت میں 26.3 فیصد اضافہتازترین

November 23, 2022

شیامن(شِنہوا) چینی صوبے فوجیان میں ملک کے مشرقی ساحلی شہر شیامن کی رواں سال کے پہلے  دس ماہ میں  برکس ممالک کے ساتھ تجارت  گزشتہ سال کے مقابلے میں 26.3 فیصد اضافے کے ساتھ 76ارب 46کروڑ یوآن (10ارب67کروڑ ڈالر)  تک پہنچ گئی ہے۔

برکس ابھرتے ہوئے ممالک کی تنظیم ہے جس میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

شیامن کسٹمز کے مطابق برکس ممالک کے لیے شیامن کی جنوری سے اکتوبر تک برآمدات کی مالیت گزشتہ سال کے مقابلے میں 27.2 فیصد اضافے کے ساتھ 23ارب 44کروڑ یوآن جبکہ برکس ممالک سے درآمدات 26 فیصد اضافے کے ساتھ 53ارب2 کروڑ یوآن رہیں۔

جنوبی افریقہ اور برازیل کے ساتھ اسکی درآمدات اور برآمدات میں تیزرفتار اضافہ برقرار رہا دونوں ممالک کے ساتھ اس کی تجارت بالترتیب 31.1 فیصد اور 18.8 فیصد اضافے کے ساتھ11ارب27کروڑ یوآن اور 23ارب37کروڑ یوآن تک پہنچ گئی۔